ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : مسلم لڑکے کے ساتھ سیر پر نکلیں غیر مسلم لڑکیاں - مقامی لوگوں نے کھڑا کیا ہنگامہ - پولیس کی مداخلت سے سلجھایا گیا مسئلہ 

بھٹکل : مسلم لڑکے کے ساتھ سیر پر نکلیں غیر مسلم لڑکیاں - مقامی لوگوں نے کھڑا کیا ہنگامہ - پولیس کی مداخلت سے سلجھایا گیا مسئلہ 

Thu, 09 Jun 2022 14:22:59    S.O. News Service

بھٹکل،9؍ جون (ایس او نیوز) مرڈیشور کے کالج میں زیر تعلیم ایک ہندو اور ایک عیسائی لڑکی مسلم لڑکے کے ساتھ کار میں سفر کرتے دیکھ کر سرپن کٹے کے پاس مقامی لوگوں نے پوچھ تاچھ کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کر دیا جس کے بعد پولیس نے مداخلت کی اور حالات کو بگڑنے سے روک دیا۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ سرپن کٹہ میں واقع ایک بیکری کے قریب جب ایک کار رکی تو اس میں مسلم لڑکے کے ساتھ غیر مسلم لڑکیوں کو سفر کرتے دیکھ کر کچھ لوگوں نے ان سے پوچھ تاچھ شروع کی۔ اس پر کار میں موجود ایک لڑکی نے بڑی بے پروائی کا مظاہرہ کیا تو لوگ بھڑک اٹھے اور ساتھ ہی ساتھ  سوشیل میڈیا پر یہ خبر وائرل بھی ہوگئی ۔ دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں لوگ اس مقام پر جمع ہوگئے۔ 
    
حالات بہت زیادہ بگڑنے سے پہلے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملہ کی تفتیش کرتے غیر مسلم طالبات کے والدین کو اس کی اطلاع دی اور انہیں گھر جانے دیا ، جبکہ مسلم طالب علم کو پولیس اسٹیشن لے جا کر نصیحت کرنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔


Share: